پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کے بچوں نے والد کے نام جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد یہ پہلا رمضان المبارک ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
ماہِ صیام میں عامر لیاقت کے دونوں بچے دعاعامر اور احمد عامر والد کی کمی محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
عامرلیاقت کے فرزند احمد نے والد کے نام ایک خوبصورت نظم لکھی ہے جس میں انہوں نے والد کے بچھڑ جانے اور انہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنے کا تذکرہ کیا ہے۔
جبکہ دعاعامر نے اپنے والد کے رمضان ٹرانسمیشن کے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ آپ سب نے مجھے میرے مرحوم والد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بڑا ہوتے دیکھا ہے، اس لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہو گا، والد کو کھونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ‘۔
دعاعامر نے ناظرین اور والد کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ عامر لیاقت حسین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔