بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے شوہر رنبیر کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیا میں دونوں اداکروں کو ڈانس پر انجوئے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے حالیہ برہنہ فوٹو شوٹ پر رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
تاہم اب اپنی فلم ‘ڈارلنگ’ کا ٹیزر ریلیز ہونے کے موقع پر عالیہ بھٹ سے صحافی نے رنویر سنگھ کی ان تصاویر سے متعلق سوال کیا۔
عالیہ نے صحافی کو جواب دیا تھا کہ ’میں اپنے پسندیدہ رنویر سنگھ کے بارے میں کچھ بھی منفی بات کہنا پسند نہیں کروں گی، میں اس سوال کو برداشت بھی نہیں کرسکتی‘۔
اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ ’میں ان سے محبت کرتی ہوں اور وہ صرف میرے نہیں بلکہ یہاں موجود ہر کسی کے پسندیدہ اداکار ہیں، انہوں نے ہمیں بہترین فلمیں دی ہیں ، اسی لیے ہمیں رنویر کو صرف محبت اور پیار دینا چاہیے‘۔