پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے اپنے نئے انداز کی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔
ان تصاویر میں اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کو عام سی جینز اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے گرم جیکٹ بھی لیا ہوا ہے۔
مناظر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کسی ایئرپورٹ پر موجود ہیں جہاں پر انہوں نے یہ تصاویر لی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ آزاد کشمیر گئیں ہوئیں ہیں جس کے متعلق انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔
قبل ازیں اداکارہ نے سرد موسم میں پہنے جانے والے اونی لیکن اسٹائلش کپڑوں میں تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے ٹوپا بھی پہن رکھا تھا۔