لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ماہِ رمضان کی آمد پر اپنا نیا روح پرور کلام’ اللہ ہو اللہ ‘ ریلیز کردیا ۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ماہِ رمضان کی آمد پر اپنا نیا روح پرور کلام’ اللہ ہو اللہ ‘ ریلیز کردیا ۔تاجدارِ حرم‘، ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ اور ’وہی خدا ہے‘ کے بعد اب عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر نیا کلام ’ اللہ ہو اللہ ‘ جاری کردیا ہے۔
اس روح پرور کلام کی ویڈیو کو صرف ایک ہی دن میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 6 لاکھ سے زائد ویوز مل چٴْکے ہیں۔عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز اور بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر نے کلام کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے ۔
اس کلام کے ہدایتکار جامی ہیں جبکہ اس کی موسیقی احسن پرویز نے ترتیب دی ہے، عاطف اسلم کی جادوئی آواز میں تیار کیے گئے کلام کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔اس کے علاوہ، گلوکار اپنے کئی انٹرویوز میں مکہ مکرمہ میں اذان دینے کی خواہش کا بھی اظہار کر چٴْکے ہیں۔
کینیڈین دستاویزی فلم میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق خطرناک انکشافات
نامور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں پنجابی فلموں کی سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بے شمار دوست ہیں اور وہ ان سے ملنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے کا خیال آتے ہی ان کو بہت خوشی ہوتی اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔سونم باجوہ نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔