• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
جمعہ, 22 ستمبر 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

بیگم آف بالی ووڈ کرینہ کپور خان ہم جنس پرستوں کی حمایتی نکلیں

13 ستمبر 2023
in انٹرٹینمنٹ
0 0
0
بیگم آف بالی ووڈ کرینہ کپور خان ہم جنس پرستوں کی حمایتی نکلیں
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیگم آف بالی ووڈ کہلانےو الی بھارتی اداکارہ کرینہ کپورخان اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ہم جنس شادیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کو بتائیں گی کہ اس میں کوئی ہرج نہیں۔

کرینہ کپور خان سے دی انڈین ایکسپریس میں انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ آپ اپنے بیٹے کو کیسے بتائیں گی کہ انکل جیک نے ایک آدمی سے شادی کیوں کی؟ جس کے جواب میں کرینہ نے ایک لمحہ ہچکچائے بغیرجھٹ سے جواب دیا کہ وہ اپنے بیٹوں کو بتائیں گی کیونکہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اورمحبت کے لئے کوئی مخصوص جنس، سائز یا شکل اہم نہیں ہوتی، ہم بچوں کوصرف یہ نہیں سکھا سکتے کہ اماں صرف ابا سے ہی محبت کرسکتی ہیں۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ اس میں کوئی مضائقہ نہیں اگر کبھی جیک کو جون سے محبت ہوجائے یا کسی تریشہ کو پریشہ سے محبت ہوجائے۔ اس بات کو عام سمجھنا چاہیے کیونکہ پیار محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ کرینہ نے ایل جی بی ٹی کیو آئی اے پلس کمیونیٹی کے حق میں کوئی بیان دیا ہو۔ ایل جی بی ٹی کمیونیٹی دراصل ہم جنس پرستوں اور اس سے متعلقہ مختلف جنسی معاملات پر مبنی کمیونیٹی ہے جن کا نیٹ ورک دنیا بھر میں پھیل رہا ہے بالخصؤص مغربی اور لادینی معاشروں میں ان کے بڑھنے پھلنے پھولنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

انڈیا میں چونکہ اس حوالے سے لوگوں کو انفرادی آزادیاں حاصل ہیں۔ایسے میں بڑے ایکٹرز یا بااثر شخصیات کاان کی حمایت میں بولنا رائے عامہ ہموار کرنے میں مدد دیتا ہے تا کہ ایسے متنازعہ جنسی آزادی سےمتعلق معاملات کو معاشرے میں شخصی انفرادی سطح پر قانونی اور اخلاقی طورعام کیا جاسکے۔

جہاں تک کرینہ کی بات ہے وہ پہلے بھی اپنے کئی انٹرویوز میں کہتی نظرآتی ہیں کہ ہم جنس پرستی کو ایسے کیوں پیش کیا جاتا ہے جیسے یہ کوئی انوکھا کام ہو، ہم جنس لوگ ایک دوسرے کو محبت کر سکتے ہیں یہ عام بات ہے کیونکہ ہم سب ایک جیسے ہیں، ہمارے دل، پھیپھڑے سب ایک جیسے ہیں تو پھر اس میں مختلف کیاہے کسی کو بھی کسی سے محبت ہو سکتی ہے۔

دراصل انڈیا میں ایسے متنازعہ معاملات زیرِ بحث آنے سے نہ صرف ہندو معاشرے میں انفرادی شخصی آزادیوں کو فروغ دینا مقصد ہے بلکہ ایسے موضوعات کے حق میں بولنے سے ان سے متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت بھی ملتی ہےجو مالی معاملات میں بھی ہو سکتی ہے اور پیشہ ورانہ معاملات میں بھی ترقی کے لئے راہیں آسان ہوجاتی ہیں۔

کرینہ کپور رواں ماہ 21 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم "جانِ جاں” میں نظر آئیں گی جو کہ نیٹ فلکس پرریلیز ہوگی۔ ایسے میں اس قسم کے بیانات دینے سے کرینہ کو اَن کہے سفیر کی حیثیتت سے ایسی تنظیموں کی حمایت بھی ملے گی جو کرینہ کی فلم کو بغیر کسی انویسٹمنٹ کے خود سے پروموٹ کریں گے۔

اس میں شک نہیں کہ ایسے متنازعہ بیانات دینے سے کرینہ کی فلم کوویوز بھی خوب ملیں گے اور فلم کی پروموشن میں ایسے متنازعہ بیانات سے لوگوں میں زیرِ بحث بھی زیادہ رہیں گی۔

ناقدین کے مطابق فلموں کی ریلیزنگ سے پہلے ایسے تنازعات کی خاص اہمیت سمجھی جاتی ہے۔

Tags: اداکارہبالی ووڈبیگمپاکستانحکومتحمایتیکرینہ کپور خانملکنکلیںہم جنسہم جنس پرستوں
ShareTweetPin
Previous Post

بھارت میں دماغ کو تباہ کرنے والے نپاہ وائرس سے دو افراد ہلاک

Next Post

انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ، ہمارا کام نہیں، نگران وزیراعظم

Related Posts

عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز شیئر کردیا
انٹرٹینمنٹ

عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز شیئر کردیا

21 ستمبر 2023
شاہین شاہ کی شادی میں مشہور شخصیات کی شرکت
انٹرٹینمنٹ

شاہین شاہ کی شادی میں مشہور شخصیات کی شرکت

20 ستمبر 2023
ترک اداکارہ نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
انٹرٹینمنٹ

ترک اداکارہ نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

20 ستمبر 2023
بالی ووڈ اداکاروکرانت میسی اور شیتل ٹھاکر کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی اور شیتل ٹھاکر کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

19 ستمبر 2023
اسلام آباد ہائی کورٹ کی حادثہ ڈرامہ ٹیلی ویژن پر دکھانے کی اجازت
انٹرٹینمنٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کی حادثہ ڈرامہ ٹیلی ویژن پر دکھانے کی اجازت

19 ستمبر 2023
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

18 ستمبر 2023
Next Post
انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ، ہمارا کام نہیں، نگران وزیر اعظم

انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ، ہمارا کام نہیں، نگران وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
جمعہ 22 ستمبر 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In