پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں عائشہ عمر کو گرے کلر کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل عائشہ عمر اور احسن خان کی گھڑ سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر اور احسن خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم رہبرہ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
اداکارہ عائشہ عمراور احسن خان کا شمار لالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری اور صلاحیتوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔