پاکستان کی معروف ماڈل جنت خان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ماڈل جنت خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف ماڈل نے غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہےجس کو دیکھنے کے بعد صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے اسے ’بے شرمی‘ قرار دیا گیا،کسی نے ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے انہیں مناسب لباس پہنے کا مشورہ دیا۔