پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نامناسب عروسی لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں انہیں بولڈ عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین شادی کے جوڑے میں انکے بیک لیس بلاوز کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ لباس عزت دار گھر والی خواتین نہیں پہنتیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔