پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ادکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین کا پارہ ہائی ہو گیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے سفید اور کالے رنگ کا انتہائی غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے ہرے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت حسین لگ رہی تھیں۔