بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی مہم کیلئے اپنی موت کا جھوٹا ڈرامہ رچانا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن نے پونم پانڈے کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایسویسی ایشن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا یہ عمل غلط اور نا قابل قبول ہے،
اس خبر کے بعد سے لوگ فلم انڈسٹری میں ہونے والی اموات کی خبروں پر یقین کرنے سے کترائیں گے، انڈسٹری میں کوئی بھی عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اس حد تک نہیں آتا۔
ٹوئٹ میں پونم پانڈے کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ان کی منیجر نے بھی جھوٹی خبر کی تصدیق کی لہذا منیجر کیخلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے۔
واضح رہے اداکارہ پونم پانڈے کی ٹیم کی جانب سے 2 فروری کو اداکارہ کے موت کی خبر ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی،
جس کے بعد خود پونم پانڈے نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زندہ ہیں اور انہوں نے سروائیکل کینسر کی مہم کیلئے موت کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔
معروف بھارتی اداکارہ پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں چل بسیں
پونم پانڈے گذشتہ کچھ عرصے سے سروائیکل کینس میں مبتلا تھیں۔پونم پانڈے کی منیجر پارول چاولہ نے بتایا کہ اداکار کو کچھ عرصہ قبل سروائیکل کینسر کی آخری اسٹیج کی تشخیص ہوئی تھی۔
پونم پانڈے کا علاج چل رہا تھا تاہم آج صبح ان کی موت ہو گئی۔
پونم پانڈے کی اچانک موت پر مداحوں سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری بھی گہرے صدمے سے دوچار ہے۔
ادکارہ کی موت کی تصدیق ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی گئی۔ادکارہ کی ٹیم نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ آج صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے،
آپ کو یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا۔غم کی اس گھڑی میں ہم آپ سب سے پرائیویسی کی درخواست کر رہے ہیں۔پونم پانڈے کے لیے دعا کریں اور یاد رکھیں۔