بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ علی ظفر اور ریچا چڈھا 6 اکتوبر کو دہلی میں شادی کرنے والے ہیں۔
حال ہی میں ایک صحافی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھا تھا کہ علی ظفر اور ریچا چڈھا 6 اکتوبر کو دہلی میں شادی کرنے والے ہیں، ولیمہ 7 اکتوبر کو ممبئی میں ہوگا۔
بعدازاں اداکارہ نے صحافی کے ٹوئٹ پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ علی ظفرپاکستان کے مشہور اداکار اور گلوکار ہیں اور وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
اداکارہ کے ٹوئٹ کے بعد صحافی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹارز ریچا چڈھا کی شادی علی فضل سے 6 اکتوبر کو ہو گی جبکہ ولیمہ 7 اکتوبر کو ممبئی میں ہوگا۔