پاکستان کی معروف ماڈل زارا پیرزادہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ زارا پیرزادہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سرخ رنگ کا غیر مناسب لباس پہنا ہوا ہے جس کی وجہ سے مداح ان پر تنقید کر رہے ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں زارا پیرزادہ نے لکھا کہ ’ میں نے سوچا کہ یہ صرف ایک مختصر سی موسم گرما کی بہار ہے،لیکن یہاں ہم اب بھی ساتھ تیراکی کر رہے ہیں‘۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ماڈل کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا،کچھ صارفین نے انہیں مناسب لباس پہن کر تیراکی کرنے کا مشورہ دیا۔