پاکستان کی معروف ماڈل زویا خان اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے چند تصاویر شیئر کیں جسے دیکھتے ہی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زویا خان نے سیاہ رنگ کا انتہائی غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تصاویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ زویا خان نے مختلف پوز میں تصاویر بنوائیں۔
ماڈل کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی کسی نے کہا کہ ہمرا کلچر ایسے لباس کی اجازت ہرگز نہیں دیتا جبکہ کسی نے انہیں مناسب اور خوبصورت لباس پہنے کا مشورہ دیا۔