پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر علی خان حیدرآبادی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر علی خان حیدرآبادی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ اُن کا نکاح ہوگیا ہے۔
انہوں نے شیئر کی گئی ویڈیوز کے کیپشن میں لکھا کہ “الحمداللہ”۔
شیئر کی گئی ویڈیوز میں معروف ٹک ٹاکرکو اپنی اہلیہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
معروف ٹک ٹاکرکی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ علی خان حیدرآبادی ایک مشہور ٹک ٹاکرہیں جو اپنے سرخ چشمے اور ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں۔