پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ روز اداکارہ ارمینا خان نے اپنے والد کی صحتیابی کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔
اپنے پیغام میں ارمینا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے، وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں، مجھے ان کی زندگی کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔
تاہم، گزشتہ رات اداکارہ کے والد کا انتقال ہوگیا ہے جس کی تصدیق انہوں نے اپنے حالیہ پیغام میں کی۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ میں نے ابھی اپنے والد کو کھو دیا ہے، اللہ تبارک و تعالیٰ ان کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ ارمینا رانا خان ایک پاکستانی کینیڈین فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں، ان کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ لکس اسٹائل ایوارڈ، ہم ایوارڈ اور نگار ایوارڈ کی نامزدگی حاصل کر چکی ہیں۔