پاکستان کی معروف ماڈل فاطمہ طاہر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اکثر اوقات انہیں بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میںفاطمہ طاہر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جسے دیکھنے کے بعد صارفین بھڑک اٹھے۔
وائرل تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ معروف ماڈل صوفے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور انتہائی غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
فاطمہ طاہر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سےسخت تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے ان کے اس انداز پر تنقید کی تو کسی نے انہیں ایک بار پھرمشورہ دیا کہ وہ مناسب اور خوبصورت لباس کا چناؤ کریں۔