کراچی کی مقامی عدالت نے اداکار فیروز خان کی جانب سے دائرہتک عزت کے دعوے پر شرمین عبید چنائے کو نوٹس جاری کردیا۔
سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکارفیروزخان کی جانب سے شرمین عبید چنائے کےخلاف دائرہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔
دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے جھوٹی مہم چلاکر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
سعودی عرب کی فلمی سیکٹر میں 234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
فیروز خان کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی مہم چلائی ہے، ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے خلاف ٹوئٹس کی گئیں لہٰذا شرمین عبید چنائے معافی مانگیں یا پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔