معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں عربی گانے پر پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی تھی۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں نصرت فتح علی کی مشہور قوالی تیرے پیارے نے تیری چاہ نے مجھے ایک شرابی بنا دیا چل رہی تھی۔
ویڈیو میں کیمرے کو دیکھتے ہوئے حریم مسکراتے ایک مخصوص انداز اپنائے فٹ پاتھ پر چل رہی تھیں جبکہ سڑک کے دوسرے کنارے کافی گاڑیاں بھی کھڑی تھیں۔
یاد رہے کہ ان دنوں حریم شاہ مسقط و عمان میں موج، مستیاں کررہی ہیں ۔
ٹک ٹاک اسٹار کی سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ کسی سیاسی شخصیات یا کسی دوست کے ساتھ موجود ہیں، سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے پر حریم شاہ کو کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔