پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں انہیں گانے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہو تے ہی ٹک ٹاکر کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ ایک لڑکی بھی موجود تھی، اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
گزشہ دنوں حریم شاہ کو جدہ کے کیفے میں شیشہ پینا مہنگا پڑگیا تھا۔
حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو شیشہ یا ذائقہ دار ہکا پیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سےحریم شاہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اپنا کمنٹ سیکشن بند کردیا۔
یاد رہےحریم شاہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔