بالی ووڈ کی صف اول کی ہر دلعزیزاداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے اپنی بہن کرشمہ کپور کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا مانی نے اُنہیں ’کیوٹ ‘ قرار دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی و یڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ اور ان کی بڑی بہن کرشمہ دونوں خوب کھا پی رہی ہیں اور کھانے پینے کے فوراً بعد ہی دونوں بہنیں ایک صوفے پر سوئی ہوئی نظر آتی ہیں۔
کرینہ کپورکی یہ انسٹا ویڈیو جہاں اُن کے کروڑوں چاہنے والوں کی جانب سے لائیک کی گئی ہے وہیں حرا مانی نے بھی کرینہ کپور کی یہ ویڈیو لائیک کرتے ہوئے کمنٹ کیا ہے۔