سیاسی اور سماجی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 2 روز قبل سیدہ دانیہ سے اپنی تیسری شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔
اس اعلان کے بعد عامر لیاقت اور انکی تیسری اہلیہ کی بہت سی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں جبکہ اہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لوگوں کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت کو 18 سالہ دانیہ سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے انہون نے کہا ہے کہ میں حرام رشتون پر نہیں بلکہ حلال رشتون پر یقین رکھتا ہوں۔
جہاں ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں بہت سی نامور شخصیات نے انہیں تیسری شادی کی مبارکباد بھی پیش کی ۔
یہاں تک کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ڈاکٹر عامر لیاقت کو ان کی شادی کی مبارکباد فون کر کے دی ہے۔
لیکن اس تمام معاملے میں جاننے والی بات یہ ہے کہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی آخر دانیہ اور اس کے والدین سے ملاقات ہوئی کیسے اور کس طرح؟
اس سوال کے جواب میں ڈاکٹرعامر لیاقت کی ساس اور دانیہ کی والدہ نے بتایا ہے کہ ان کے شوہر پیر ہیں اور اسی وجہ سے ان کی ملاقات بھی ہوئی ہے ۔