پاکستان کے معروف اداکارعمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
عمران عباس کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ امیشا پٹیل بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں عمران عباس اور امیشا پٹیل بالی ووڈ کے مشہور گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر فلمی انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔
اداکار نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی دوست امیشا پٹیل کے ساتھ میری پسندیدہ بالی ووڈ دھنوں میں سے ایک پر ہمارا فلمی انداز، جسے اصل میں بھی امیشا پٹیل پر ہی فلمایا گیا تھا جبکہ اسے گلوکار اُدیت نارائن اور الکا یاگنک نے گایا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین جہاں اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں وہیں مداح اس بات پر حیران ہیں کہ اس جوڑے کے درمیان قربت بہت بڑھ گئی ہے۔
اس سے قبل بھی عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیشا پٹیل کے ساتھ لائیو سیشن کیا تھا۔
اس موقع پر عمران عباس نے بتایا تھا کہ ماضی میں انہوں نے امیشا پٹیل کے ساتھ ایک فلم پر کام شروع کیا تھا لیکن وہ مکمل نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں : اداکارہ کیارا اڈوانی کا بولڈ فوٹو شوٹ ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ امیشا پٹیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلمیں قوموں کو متحد کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وہ عمران عباس کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔
دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ لائیو سیشن کا مقصد محبت اور پیار کو پھیلانا ہے۔