بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور انڈسٹری کا مشہور نام بن چکی ہیں ۔ فلم ’دھڑک‘ سے ڈیبیو کرنے والی جھانوی کپور نے اپنے کریئر میں کئی فلمیں کی ہیں۔
ناظرین نے بھی جھانوی کپور کی اداکاری کو کافی پسند کیا ہے،اداکاری کے ساتھ ساتھ جھانوی اپنی بولڈنیس کیلئے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
وہ اکثر ہی اپنے فوٹوشوٹ کی تصویریں فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔جھانوی کپور کے تازہ فوٹوشوٹ نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے ۔
جھانوی کپورنے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے اس فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں وہ گلیمرس لُک میں بھی قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں ۔
ان کا یہ لُک سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ فینز جم کر لائیکس کررہے ہیں اور کمنٹس بھی کررہے ہیں۔