بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کا نیا انداز ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں وہ ماڈرن زمانے کی دلہن بنی دکھائی دے رہی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کترینہ کیف کو ہلکے پیازی رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ہاتوں میں مہندی بھی لگی ہوئی ہے اور انہوں نے قیمتی جیولری بھی پہن رکھی ہے۔
دراصل اداکارہ کی یہ تصاویر ان کے نئے کمرشل شوٹ سے لی گئیں ہیں جو جس میں ان کے ہمراہ اداکار امیتابھ بچن بھی نظر آئیں گے۔
اس مختصر سے کلپ میں اداکارہ کو ایک دلہن جبکہ اداکار امیتابھ بچن کو والد کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کو اپنی شادی کے بعد کچھ پراجیکٹ پر کام کرنا تھا جس میں کمرشلز بھی شامل تھے۔