ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ شویتا تویاری نے اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر ڈال دیں ۔
بھارت کے ڈرامے کسوٹی زندگی کی میں پریما کے کردار میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کی جانب سے شیئر کی گئیں تازہ تصاویر میں وہ ڈیپ نیک لائن اور تھائی ہائی اسلٹ ڈریس پہنے ہوئے ہیں ، انہوں نے ساتھ اورنج کلر کی ہیلز پہنچ رکھی ہے۔
بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کی ان تصاویر کو گزشتہ دو دنوں میں چار لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں ۔
شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری بھی ان کی مداح ہیں، پلک تیواری نے اپنی ماں شویتا تیواری پر کمنٹس لکھے کہ مان گئے کہ آپ بولڈ ہیں ۔
واضح رہے کہ شویتا تیواری نے شو خطروں کے کھلاڑی 11 سے واپسی کی ہے اور مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں ۔ اس سے قبل شویتا تیواری سلمان خان کے شو بگ باس میں بھی نظر آئی تھیں ۔