پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے فنکاروں پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ مریم نفیس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والے فنکاروں پر تنقید کرنے والی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
مریم نفیس نے لکھا کہ میں اور میرے شوہر خود ذاتی طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئے، حدیقہ کیانی بھی اس حوالے سے کام کررہی ہیں اور ریشم جی بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ فنکار سیلاب زدگان کے لیے بہت سے عطیات دے رہے ہیں، جس کے بارے میں آپ لوگوں علم نہیں ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ اب سیلاب زدگان کی مدد کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں تو مسئلہ، نہ کریں تو بھی مسئلہ، آپ اپنے حصّے کا کام کریں۔
مریم نے لکھا کہ ہمیں اس بارے میں کسی کو بھی کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حکومتیں عوام کو جوابدہ ہوتی ہیں۔