پاکستان کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مریم نواز پر دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ یہ گپ شپ سیشن ہے یا جلسہ؟
ماڈل نے کہا کہ آپ اس طرح کسی عورت کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں؟ الزام تراشی، طعنوں کا کھیل اور مخالف فریق پر دھونس کیوں؟
متھیرا نے کہا کہ واقعی، یہ بہت احمقانہ حرکت تھی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔