کراچی: اداکارہ و ماڈل متھیرا نے شادی شدہ خواتین کو انوکھا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ کبھی بھی اپنے شوہر یا پارٹنر کا نام ٹیٹو نہ کروائیں کیونکہ پارٹنر یا شوہر تو چلاجاتا ہے لیکن ٹیٹو نہیں جاتا اور پھر نقصان ہوجاتا ہے۔ متھیرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جسم پر 40 ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں۔
اداکارہ متھیرا اپنی بہن روز کے ہمراہ حال ہی میں احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں دونوں بہنوں نے احسن خان کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔م
تھیرا نے شو کے دوران پلاسٹک سرجری کروانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، ہاں لیپو سیکشن سرجری کروائی ہے۔ یہ سرجری جسم کے مختلف اعضا سے چربی نکلوانے کے لیے کروائی جاتی ہے۔
شو میں ایک موقع پر متھیرا نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ پر اپنے سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو کروایا تھا جو مٹ ہی نہیں رہا۔شو کے دوران متھیرا کی بہن روز محمد نے شوبز انڈسٹری میں لوگوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک پر بات کی اور کہا کہ جن اداکاروں کا رنگ زیادہ گورا ہوتا ہے انہیں ترجیح دی جاتی ہے۔
اگر آپ گہری رنگت والے کردار میں کسی اداکار کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو گہری رنگت والے اداکار کو ہی کاسٹ کرنا چاہئے نہ کہ کسی گوری رنگت والے اداکار کو میک اپ کرکے کاسٹ کیا جائے۔