پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
اداکارہ مایا علی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ مایاعلی کو اداکار بلال اشرف کے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ ان کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے اداکار بلال اشرف موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؒمایا علی کا بولڈ فیشن شوٹ ، تصاویر وائرل
اداکارہ مایاعلی کے اس رومانوی فوٹو شوٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے پسند کیا گیا وہیں کچھ صارفین اداکارہ کے اس فوٹو شوٹ پر تنقید بھی کرتے نظر آئے۔
اداکارہ مایاعلی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر، ویڈیو اور اپنے پروجیکٹس کی معلومات مداحوں کےساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی نے کم وقت میں اس انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے ہیں۔