تُرک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی سوئمنگ کرتے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل۔
اسرا بیلگیچ نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں پول میں سوئمنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر کو اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے مغربی لباس میں تصاویر شیئر کی گئی تھیں تصاویر پر مداحوں نے انہیں حسین، خوبصورت اور بہترین جیسے تعریفی پیغامات بھی لکھے تھے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ اسرا کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ اسرا بیلگیچ اکثر اپنی دلکش اور خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتیں ہیں۔