پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ صبا قمرکو شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ کیسا لگا ؟‘۔
اس سے قبل اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں صبا قمر نے کالے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا اور وہ گاڑی میں ڈانس کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمرانسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔