پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر کی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ خوبصورت لباس پہنے صوفے پر بیٹھی ہیں۔
شیئر کی گئی تصویر کو ابتک لاکھوں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل ویڈیو میں اداکارہ انتہائی غیر مناسب سوٹ پہن کر مختلف مشقیں کر رہی تھیں، جسے دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
کسی نے اداکارہ کی تعریف کی تو کسی نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مناسب لباس پہن کر بھی ورک آؤٹ کرسکتی تھیں۔
واضح رہے کہ صبا قمر کئی فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کر چکی ہیں۔