پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
حال ہی میں اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد وہ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو سیاہ رنگ کے انتہائی نامناسب لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ثنا جاوید کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ثنا جاویدسوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔