بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان اپنی نئی رومینٹک کا میڈی فلم “ زرا ہٹ کے ذرا بچ کے “ تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور ایک اہم انٹرویو میں انہوں نے اپنے پارٹنر کے حوالے سے بتایا ہے ۔
اداکارہ سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر شبمان گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کے حوالے سے بھی اپنے چاہنے والوں کو جواب دیدیا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے اپنے ساتھی کا پیشہ کوئی مسلہ نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میری شخصیت جس طرح کی ہے اس کے لیے ساتھی کا پیشہ کوئی مسلہ نہیں ہے ۔ چاہے وہ اداکار ہو ، کرکٹر ہو تاجر ہو یا پھر ڈاکٹر ہو۔سارہ علی خان نے کہا کہ پارٹنر کا ذہنی اور علمی لیول ان کےساتھ ضرور ملنا چاہیے اور یہ سب سے بہترین ہے پیشے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے ۔