بالی ووڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ، ماڈل اور بگ باس 13 کے ہاؤس کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کھلاڑی شہناز گل کی انتہائی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
حال ہی میں اداکارہ شہناز گل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں مغربی انداز کے بولڈ لباس میں ماڈلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل بھارتی اداکارہ و بگ باس 13 کی شہنازگل کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ دلچسپ کھیل کھیلنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
شہناز گل نے اپنے شو دیسی وائبز وِد شہناز گل میں وکی کوشل کو مدعو کیا تھا۔
اس دوران شہنازگل نے اپنے شو کی آنے والی نئی قسط کی شوٹنگ کے دوران وکی کوشل کے ساتھ ہونے والی دلچسپ بات چیت کے حوالے سے ایک ویڈیو شئیر کی تھی۔
واضح رہے کہ اس چھوٹی عید پر ریلیز ہو نے والی سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں بھی شہنازگل اہم کردار میں نظر ائینگی۔