پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی جم میں ورک آوٹ کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
وسٹ کی گئی اسٹوری میں اداکارہ ہانیہ عامر کو جم میں ورک آوٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کو خوبصورت مشرقی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔