لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ خدا کی ذات کی طرف سے دئیے گئے مال میں سے خرچ کرنا بہت بڑی نیکی ہے ،
حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ خدا کی ذات کی طرف سے دئیے گئے مال میںسے خرچ کرنا بہت بڑی نیکی ہے ،اگر صاحب ثروت تمام لوگ اپنی دولت کا کچھ حصہ مستقل بنیادوں پر مستحق طبقات کے لئے مختص کر دیں تو شاید کوئی بھی غریب نہ رہے ۔
ایک انٹر ویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ خدا کے فضل سے ملنے والی دولت میں سے غریبوں پر خرچ کرنے سے یہ کم نہیں ہوتی بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے ۔ جو لوگ رب کائنات کی راہ پر خرچ کرتے ہیں انہیں ایسی ایسی جگہوں سے رزق ملتا ہے جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد کے ساتھ ساتھ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کیلئے دستر خوان بھی سجانا چاہیے ۔
عاطف اسلم نے مداحوں کیلئے نیا روح پرور کلام ریلیزکردیا
معروف اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نویں جماعت میں فیل ہوگئی تھیں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں نے گریجوکیشن کیا ہے،جب نویں جماعت میں تھی تو ڈرامہ سیریل جاڑے کا چاند اور مس فٹ میں اداکاری کی تھی۔
جب نویں جماعت میں تھی تو امتحان سر پر تھے مجھے میٹرک میں پروموٹ ہونا تھا لیکن فیل ہوگئی تھی کیونکہ ان دنوں دو ڈرامے ایک ساتھ کررہی تھی۔نتاشا علی نے کہا کہ عظمی گیلانی، فریال گوہر اور شگفتہ اعجاز کے ڈرامے دیکھ کر اداکاری کا شوق ہوا ۔اداکارہ نے کہا کہ ایک سال فیل ہوئی لیکن پڑھائی جاری رکھی اور پھر گریجوکیشن بھی مکمل کیا۔