دلہن، جب بھی یہ لفظ سنتے ہیں تو لال شادی کے جوڑے میں موجود ایک لڑکی کا تصور ذہن میں آتا ہے جو دنیا والوں کے لئے ایک شو پیس ہوتی ہے۔
لیکن سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر آپ دلہن لفظ کے تصوراتی خیالات کو بھول جائیں گے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے جوڑے میں موجود ایک لڑکی ورک آؤٹ کر رہی ہے۔
اسکے علاوہ بھی اس ویڈیو میں موجود لڑکی نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ بہت حسین اور نازک مزاج لگ رہی ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی فٹنس ٹرینر آنا اروڑا کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جسے اب تک 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔