پاکستان کی مشہور اداکارہ یشما گل کی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کو دیکھنے کے بعد یشما گل صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
تصاویر کو ابتک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
یشما گل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ”آزمائش“ میں منفی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے میں ان کے ہمراہ فہد شیخ، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، کنزہ ہاشمی، فرقان قریشی، گل رعنا ودیگر شامل تھے۔