پاکستان کی معروف اداکارہ یشمیٰ گل کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ یشمیٰ گل اپنی دوست کی شادی میں پنجابی گانے پر شاندار ڈانس کر رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ کے ڈانس اسٹیپس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں پُش اپس لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔