لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہے، لاہور اترنے والی 5 اور لاہور سے روانہ ہونے والی 2 پروازوں کواسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، دھند کے باعث 5 پروازوں کا رخ اسلام آباد کے لیے موڑ دیا گیا۔
جن پروازوں کا رخ موڑا گیا ہے ان میں استنبول، کویت، کوالالمپور، جدہ اور شارجہ سے آنے والی پروازیں شامل ہیں۔
لاہورسے جدہ اور مدینہ جانے والی پی آئی اے کی 2 پروازوں کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، پی آئی اے کی دونوں پروازیں اب لاہور کے بجائےاسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔
لاہورسے مسافروں کو براستہ سڑک اسلام آبادپہنچنے کی اطلاع دے دی گئی۔