ملک بھر میں ایک فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 1946 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی تنزلی کے بعد 2 لاکھ 27 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونےکی قیمت میں بھی 257 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 194616 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قدریں بالترتیب 2600 روپے اور 2229.08 روپے ہو گئی ہے۔