ریڈیو پاکستان میں لوٹ مار کرنے والے ملزم کو پولیس نے دھر لیا۔ملزم 10مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے میں موجود تھا۔
پشاور پولیس نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعدپی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشد د مظاہروں کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت میں لوٹ مار کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم دس مئی کوریڈیو پاکستان پرحملے میں شامل تھا ، ملزم جانی شہزاد کو چارسدہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے ریڈیوپاکستان میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد سامان چوری کیا تھا۔