• Privacy Policy
  • صفحہ اول
پیر, 6 فروری 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد ہوجائے گا، مفتاح اسمٰعیل

20 جون 2022
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
مفتاح اسمٰعیل
0
SHARES
71
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ جلد ہی معاہدہ طے پانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آئی ایم ایف 15 فیصد تک تنخواہیں بڑھانے اور 12 لاکھ روپے تک انکم ٹیکس چھوٹ دینے کا مخالف ہے تو وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور 12 لاکھ تنخواہ پر بات ہوجائے گی اور ہم تحفظ دیں گے۔

مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگایا جائے گا لیکن غریب عوام کو ٹیکس ریلیف دیں گے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایک ادھ دن کے اندر معاہدہ ہوجائے گا۔

 پاکستان اور آئی ایم ایف تاحال توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کی بحالی کے لیے عملے کی سطح کے معاہدے کے قریب پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں ابھی تک آئی ایم ایف سے اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کا پہلا مسودہ موصول نہیں ہوا کیونکہ بعض معاملات طے نہیں پائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ بہت قریب سے کام کر رہے ہیں اور جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

‘امریکی سفیر کے پاؤں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا’

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بجٹ کی منظوری کے لیے اسے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا تاکہ طے شدہ اقدامات کو بجٹ میں محفوظ کیا جاسکے، کسی بھی صورت میں آئین کے تحت یکم جولائی سے اس کے نفاذ کو قانونی طور پر یقینی بنانے کے لیے پارلیمنٹ سے بجٹ 28 جون تک پاس کرانا ہوگا۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت کی بحالی کے لیے ’واشنگٹن کی مدد لے رہا ہے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان نے جولائی 2019 میں 39 ماہ کے لیے آئی ایم ایف کی 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت پر دستخط کیے تھے تاہم گزشتہ حکومت کی جانب سے وعدوں کی خلاف ورزی پر آئی ایم ایف نے تقریباً 3 ارب ڈالر روک لیے تھے۔

اس وقت اسلام آباد چاہتا ہے کہ آئی ایم ایف نہ صرف قسطیں جاری کرے بلکہ پروگرام کو مدت اور حجم کے لحاظ سے بھی توسیع دے۔

ہفتے کو امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے اسسٹنٹ یو ایس ٹریڈ ریپریزینٹیٹو (یو ایس ٹی آر) برائ جنوبی اور وسطی ایشیا کرسٹوفر ولسن سے ملاقات کی تھی۔

اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہاگیا تھا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا تھا کہ ’ہم پاکستان ریلویز اور ویب ٹیک کے درمیان تعاون کو سراہتے ہیں بالخصوص انجینیئرنگ اور ریل سروسز میں اور ریلوے کے نیٹ ورکس اور پاکستان میں ریل انجنوں کی تیاری کے لیے کمپنی کی مہارت اور جدت سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں‘۔

Tags: agreementIMFMuftah Ismailsignedآئی ایم ایفاداکارہاضافہاعلانپاکستانحکومترپورٹکوروناکیسزمعاہدہمفتاح اسمٰعیلملکوزیراعظم
ShareTweetPin
Previous Post

عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کے ‘شمشیرا’ لک پر ردعمل

Next Post

مہنگائی پیدا کرنیوالا مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے: شہباز شریف

Related Posts

جیل بھرو تحریک
اہم ترین

انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع ہوگی، عمران خان

6 فروری 2023
گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا
اہم ترین

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

6 فروری 2023
نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی
اہم ترین

نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی

6 فروری 2023
ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز
اہم ترین

ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز

6 فروری 2023
پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا
اہم ترین

پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا

6 فروری 2023
صحت کارڈپنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان
اہم ترین

صحت کارڈ پنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان

6 فروری 2023
Next Post
مہنگائی پیدا

مہنگائی پیدا کرنیوالا مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے: شہباز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
پیر 6 فروری 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In