علی پور: کراچی روڈ پر تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار دو خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ سٹی کی حدود چندر بھان نالہ کے قریب کراچی روڈ پر پیش آیا، جہاں حادثے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے، جن کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔
پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا
ریسکیو حکام نے لاشوں کو لواحقین کے اصرار پر ہسپتال کی بجائے گھر منتقل کردیا۔