لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ،لاہورمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی۔
لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کے ساتھ پنجاب بھرمیں بھاری جرمانوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔نگراں کابینہ نے سموگ رولز کی منظوری دیدی۔
زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں پر ایک سے پانچ لاکھ تک جرمانہ کیا جائیگا۔ سموگ پیدا کرنے والی فیکٹری کو پانچ لاکھ جرمانہ ہوگا۔
سموگ رولز کے تحت کوڑا و کچرا جلانے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔ دھواں چھڑنے والی گاڑیوں کو چار ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائیگا۔
نگراں کابینہ پنجاب کا محکمہ ماحولیات کو فیصلوں پرعملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دے دئیے۔