پاکستان ٹیلی کمنیوکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر سکیورٹی کی سالانہ رپورٹ 2022 جاری کر دی ہے۔
پاکستان میں ٹاپ 15 ٹیلی کام آپریٹروں کی سائبر سکیورٹی کی تیاری کا آڈٹ کیا گیا۔ سائبر سکیورٹی آڈٹ میں ٹیلی کام کمپنی جاز پہلے اور ٹیلی نار دوسرے نمبر پر رہی۔
پی ٹی اے کے مطابق کیٹگری نمبر 2 کے سائبر سکیورٹی آڈٹ میں ریڈٹون سر فہرست رہی، کیٹگری نمبر 2 کے سائبر سکیورٹی آڈٹ میں ملٹی نیٹ دوسرے نمبر پر رہی۔
ٹیلی کام آپریٹرزک ی درجہ بندی 16 سکیورٹی ڈومینز کی تعمیل کی سطح پر کی گئی۔ پی ٹی اے کے مطابق سائبر سکیورٹی آڈٹ میں ٹیلی کام شعبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔