ٹھٹھہ : سینیٹراعظم سواتی کے خلاف ٹھٹھہ میں بھی آگر محلے کے رہائشی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ٹھٹھہ تھانے میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، آگر محلے کے رہائشی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔
یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے مختلف تھانوں میں پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی کےخلاف چھ مقدمات درج کئے گئے، مقدمات شہریوں کی جانب سےدرج کرائے گئے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دو مقدمات ضلع ساوتھ کے تھانے کلفٹن اور درخشاں میں درج ہوئے جبکہ ضلع ملیر کے تھانے شاہ لطیف اور تھانے بن قاسم میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔
ضلع ویسٹ کے تھانے پیر آباد اور اورنگی ٹائون میں بھی شہریوں کی جانب سے مختلف دفعات کےتحت مقدمات درج کیےگئے۔
مقدمات اعظم سواتی کی جانب سے فوجی سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر غیر مناسب الفاظ لکھنے پر درج کیے گئے۔
گذشتہ روز ہی عدالت نے متنازع بیانات دینے کے الزام میں پی ٹی آئی کے سینیٹراعظم خان سواتی کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا تھا۔
سینیٹر اعظم سواتی کو تیرہ اکتوبر کوبھی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جس میں وہ ضمانت پر ہیں۔۔۔
واضح رہے سینیٹر اعظم سواتی کو تیرہ اکتوبر کو بھی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جس میں وہ ضمانت پر تھے۔