لاہور : پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کو گرفتارکرلیا ہے،
پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کو گرفتارکرلیا ہے، چودھری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کیس اور کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
توہین پارلیمنٹ کا نیا قانون وزیر خزانہ پر ہی لگانے کی سفارش
پولیس ان کی ضمانت خارج ہونے پر گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی تھی ، جبکہ چودھری پرویزالٰہی کچھ روز سے روپوش تھے۔
آج وہ چودھری ظہور الٰہی روڈ پر گاڑی میں جارہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔