اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نےفرح گوگی کے گھر پر چھاپہ مارا، کارروائی فرح گوگی کے مبینہ اسسٹنٹ آصف کی تلاش کیلئے کی گئی،فرح گوگی کا مبینہ فرنٹ مین آصف موبائل بند کرکے روپوش ہوگیا۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے گھر پر چھاپہ مارا، اے سی پنجاب کی ٹیم کوفرح گوگی کے مبینہ فرنٹ مین آصف کی تلاش تھی۔
ذرائع کے مطابق فرح،گوگی کے گھر پر موجود گارڈ نے اینٹی کرپشن ٹیم سے ملاقات کی اور آصف سے متعلق پوچھا۔
اینٹی کرپشن نے آصف کی گرفتاری کیلئے رات بھر گھر کے گرد ریکی بھی کی، تاہم آصف موبائل فون بند کرکے روپوش ہوگیا۔